Advertisement

مغربی ممالک کی روس کو ایرانی جوہری معاہدہ سبوتاژ کرنے سے باز رہنے کی تلقین

مغربی طاقتوں نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو سبوتاژ نہ کرے۔ ایسے میں روس نے کہا ہے کہ معاہدہ ہونے سے قبل امریکہ اسے یہ ضمانت دے کہ جوہری معاہدہ بحال ہو جانے کی صورت میں ایران کے ساتھ اس کے اقتصادی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی طاقتوں نے روس کو متنبہ کیا کہ وہ ان کوششوں کو سبوتاژ کرنے سے باز رہے۔ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ روس جوہری معاہدے کی بحالی کی کوشش میں اپنی شرکت کا اضافی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔روس جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے مطالبات پر زور دینے اور اسے وسیع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے جوہری سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کو ارسال کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک اہم موقع ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاہدے کو ابھی مکمل کرنے کے لیے ضروری فیصلے کریں اور روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے میں غیر متعلق شرائط شامل نہ کرے۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اب بھی کئی اختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران پر کون سی پابندیاں عائد رہیں گی بالخصوص ایران کے پاسداران انقلاب فورس کے حوالے سے فیصلے واپس لیے جائیں گے یا نہیں اور واشنگٹن اس ضمن میں کیا ضمانتیں دیتا ہے۔

دریں اثناء،  فرانس نے متنبہ کیا  ہے کہ مزید تاخیر عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان بحال ہونے والے جوہری معاہدے کو روک سکتی ہے۔

Advertisement

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اضافی ضمانتوں کے متعلق روس کے مطالبات کے حوالے سے کہا کہ ہم ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں، لیکن پیرس ان خطرات کے بارے میں بہت فکر مند ہے، جو مزید تاخیر کے سبب بن سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version