رکنِ سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید آفریدی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے تحریک انصاف کے دو اراکین سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید آفریدی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں تحریک انصاف کے منحرف رکن رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج پر مقدمے میں عدالت نے دونوں اراکین کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے عوض منظور کی۔
تحریک انصاف کے دواراکین سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید آفریدی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو 29 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ملزمان کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں
رمیش کمار کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار تین کارکنان کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکانے، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
وکیل ملزم نے کہا کہ کارکنان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ شواہد پیش کریں اگر مقدمہ غلط درج کیا گیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمان کے وکلا کو کچھ وقت دیتے ہوئے کہا کہ شواہد پیش نہیں کرتے تو ملزمان کا ریمانڈ دیا جائے گا۔
عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے گرفتار تین کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
گرفتار ملزمان فیاض،نعمان اور ناصر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور دھمکانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

