Advertisement

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی صنفی مساوات کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کئے، پاکستان نے پوری مسلم دنیا میں پہلی بار ایک خاتون بینظیر بھٹو کو وزیر اعظم منتخب کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے فخر کے ساتھ ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں خواتین کو جج اور قومی اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب کرایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ملک میں فرسٹ ویمن بینک قائم کیا، خواتین کے لیے علیحدہ پولیس اسٹیشن بنائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا نیٹ ورک تشکیل دیا، بے زمین خواتین کسانوں کو زمین کا مالک بنایا۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے متعلق قانون پیپلز پارٹی کی جانب سے متعارف کرایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا خواتین ونگ ملک میں سب سے زیادہ متحرک تنظیمی نیٹ ورک ہے اور یونین کونسل کی سطح تک موجود ہے، یہ خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے متعلق پارٹی کے عزم کا آئینہ دار ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے خواتین کو معاشی طور بااختیار بنانے کے لیے ایک منفرد پروگرام شروع کر رکھا ہے، جس سے تقریباً 10 لاکھ خواتین مستفید ہوچکی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز 2008 میں کیا گیا، جس کا ہدف لاکھوں غریب خواتین کی نقد امداد تھا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں گے، خواتین کی آزادی اور بااختیار بنانے کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version