Advertisement

سینئیر صحافی پرانی ویڈیو شئیر کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

پاکستان کے معروف سینئر صحافی عمر چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ خواتین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا، “امر بالمعروف کے لیے نکلو۔”

عمر چیمہ کی جانب سے ویڈیو شئیر کرتے ہی ناقدین نے اپنی توپوں کا رُخ عمر چیمہ کی جانب کر لیا۔

سماجی کارکن عارفہ نور نے سینئیر صحافی کے طنز کے جواب میں لکھا کہ مردوں کو ہمیشہ خواتین تفریح کرتے ہوئے کیوں بری لگتی ہیں؟

ٹوئٹر پر عمر چیمہ کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ” دیکھیے ان مردوں کو جو خواتین کو تفریح کرتا دیکھ کر انہیں حقیر سمجھتے ہیں۔”

عمر چیمہ کی ٹوئٹ پر ہُنزہ نامی ٹوئٹر صارف نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو سات سال پرانی ہے۔

عمر چیمہ پر تنقید کرتے ہوئے بلال نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا “یہ خلفشار پھیلانے کی کوشش ہے۔”

فیض احمد تارڑ نے لکھا کہ “پہلے ریاست مدینہ توہین کی تھی اور اب امر بالمعروف کی توہین کی جارہی ہے۔”

یاسر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ “گاڑی میں ایک بھی مرد نہیں خواتین ہیں، اپنے سفر کو انجوائے کر رہی ہیں، سب کرتے ہیں۔ آپ کے گھر کی خواتین بھی کرتی ہوں گی کیونکہ جوان لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو مسئلہ اس لئے ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی سکارف پہنے ہیں، یہ مسلم لیگ ن کے مفکر ہوتے تو یہی شیرنیاں ہوتیں۔ شرم کریں۔”

Advertisement

بلیہ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے عمر چینہ کے پرانی ویڈیو شئیر کرنے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ” مہنگائی میں دوکاندار ایکسپائر مال بیچ رہے ہیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار
جلالپور پیروالا: موٹروے ایم 5 بارہویں روز بھی بند، بحالی کا کام جاری
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی منظوری مل گئی
سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار
چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025؛ پی این ایس رہبر کراچی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد
ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version