Advertisement

’عوام کے ووٹوں سے نہ آنے والے ہی غیرجمہوری قومی حکومت کی بات کرسکتے ہیں‘

شہباز گِل

شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے نہ آنے والے ہی غیر جمہوری “قومی حکومت” کی بات کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل لیگ کے پاس ماسوائے چھانگا مانگا سیاست کے کچھ نہیں، نااہل میاں نے ازل سے خرید وفروخت کے ذریعے اقتدار پایا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات کے منافی میاں مفرور نے ہمیشہ ضمیر خریدے، میاں مفرور کی سیاسی سوچ انکی پارٹی میں بھی پروان چڑھی۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہل درباری نے ببانگ دہل ہارس ٹریڈنگ کو قبول کیا، نااہل لیگ میں اوپر سے نیچے تک ضمیر فروش بیٹھے ہیں۔

Advertisement

حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور عوام نے بھی فیصلہ کردیا ہے، شاہد خاقان 

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا ہے، عوام موجودہ حکومت سے جلد نجات پانے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 سے زائد اراکین  اپوزیشن کےساتھ ہیں اور اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، اقتدار چھوڑنے والے پی ٹی آئی  اراکین  پارٹی کی طرف سے ہر سزا کے لیے تیار ہیں، یہ اپنی سیاست اور کرسی داو پر لگاکر  آئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین نے محسوس کیا کہ عمران  خان درست حکومت نہیں چلاسکتے، گزشتہ روز پی ٹی  آئی اراکین کے بیانات سب کے سامنے تھے، کسی ایم این اے نے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی اور اگر کسی ایک رکن نے بھی رقم لی ہو تو وہ سامنے آکر بتادیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version