Advertisement

مجھے فلم 83 متاثر نہ کرسکی، بھارتی کرکٹر کپل دیو کا انکشاف

بھارتی لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے یہ انکشاف کیا ہے کہ فلم 83 نے انہیں متاثر نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو نے 1983 کرکٹ ورلڈکپ کی کامیابی اور اس میں ٹیم کی جدوجہد دِکھانے کے لیے بنائی گئی فلم 83 سے متعلق کہا کہ پہلی مرتبہ دیکھنے میں یہ فلم انہیں متاثر نہ کرسکی۔

کبیر خان کی جانب سے بنائی گئی فلم 83 میں بھارتی مشہور اداکار رنویر سنگھ نے کپ دیو کا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم کی کہانی 1983 کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم سے متعلق ہے۔

اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اس کا پہلا پرنٹ نہیں دیکھیں گے، بلکہ سیدھا اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ فلم دیکھیں گے۔

تاہم انہیں فلم کا پہلا پرنٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وہ سعودی عرب میں سابق کرکٹر مہندر امرناتھ کے ساتھ موجود تھے، اور ان دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر یہ فلم دیکھی تاہم اس فلم نے اس وقت ان کو متاثر نہیں کیا۔

Advertisement

کپل دیو نے بتایا کہ جب انہوں نے دوسری مرتبہ یہ فلم دیکھی تو ان کے آنسو نہیں رک رہے تھے، جبکہ تیسری مرتبہ تو فلم پوری نہ دیکھ سکے تھے اور اٹھ کر چلے گئے تھے اور سوچا کہ ’کیا فلم ہے، ایسا کھیلے تھے ہم۔‘

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ کبیر، رنویر اور ان کی ٹیم نے بہترین کام کیا ہے۔

کپل دیو نے کہا کہ ساتھیوں کے ہمراہ فلم دیکھ کر آپ کو سب یاد آجاتا ہے وہ سب کچھ جو آپ نے کیا۔

خیال رہے کہ سابق بھارتی کپتان نے یہ بھی انکشاف بھی کیا ہے کہ فلم 100 فیصد تو سچ نہیں، لیکن 90 فیصد سے زائد درست ہے، انہوں نےکہا کہ کردار بدلے ہیں، سینز بدلے ہیں، لیکن کہانی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version