Advertisement

آئی پی ایل کو لگا جھٹکا، مہنگا ترین کھلاڑی لیگ سے باہر

آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم کو اپنے 14 کروڑ بھارتی روپے کے قیمتی بالر سے محروم ہونا پڑے گا جو زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی لیگ انڈین پریمئیر لیگ کے مقابلے رواں ماہ 26 مارچ سے شروع ہوں گے، لیکن ایونٹ کے شروع ہونے سے قبل ہی دفاعی چمپئین چنئی سپر کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

آئی پی ایل کے میگا آکشن میں چنئی سپر کنگز نے فاسٹ بالر دیپک چاہر کو 14 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، مگر وہ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں پیر پر چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئے ہیں۔

دیپک چاہر چنئی سپر کنگز کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ایم ایس دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگس نے چار بار ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا ہے۔ موجودہ سیزن میں کل 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔

Advertisement

ممبئی انڈینز آئی پی ایل میں سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ٹائٹلز کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

کرکٹ کے حوالے سے معتبر ویب سائٹ کی خبر کے مطابق، دیپک چاہر کی چوٹ سنگین ہے اور انہیں صحیح ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ٹیم ابھی ان کی چوٹ کے فائنل رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

دیپک چاہر کو خریدنے میں دہلی کیپیٹلز ، سن رائزرز حیدرآباد اور راجھستان رائلز نے بھی دلچسپی دکھائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version