Advertisement

اسلاموفوبیا کے نفرت انگیز بیانیے کو لگام دی جانی چاہیے، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ شاہ محمود قریشی کا اہم اعلان

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کے نفرت انگیز بیانیے کو لگام دی جانی چاہیے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر میں نے اس معاملے کو نیامے میں منعقد ہونیوالے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس میں اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے 15مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دیدیا، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیامے میں ہونیوالے اجلاس میں زمین ہموار ہوئی اور ہم نے امہ کو اس مسئلے پر یکجا کیا اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی، اس کے بعد اقوام متحدہ میں قرارداد پاکستان نے پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الحمدللہ دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے اور ہماری تجویز پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہر سال 15 مارچ کے دن کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اسلاموفوبیا کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، میں اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version