Advertisement

سرطان زدہ پھیپڑوں کی منتقلی، چھ ماہ بعد بھی مریض بیماری سے محفوظ

طبی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے جس میں سرطان میں مبتلا شخص کو عطیہ کردہ پھیپڑے لگائے گئے مریض چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی صحت مند اور سرطان سے پاک ہے۔

واضح رہے کہ اس  اہم طبی کارنامے میں پر پھیپڑوں کے سرطان میں مبتلا شخص کے دونوں پھیپڑوں کاٹرانسپلاٹ کیا گیا جس کے بعد وہ شخص نہ صرف رو بہ صحت ہے بلکہ سرطان سے آزاد بھی ہے۔

ایک اہم سائنسی پیش رفت میں بہت کامیابی کے ساتھ پھیپڑوں کے سرطان میں مبتلا  چوتھے درجے یعنی اسٹیج 4 کے مریض کا علاج نور ویسٹرن نامی ایک ادارے نے کیا ہے خوش قسمتی سے اگر چہ اس کا ٹیومردونوں پھیپڑوں کو تباہ کرچکا تھا لیکن بدن کے دوسرے حصے اس مرض سے محفوظ رہے۔

البرٹ خوری کا چھ ماہ قبل آپریشن ہوا تھا لیکن ابھی تک اس کے سرطان کے پلٹنے کے کوئی اثار نہیں ملے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپریشن کے چھ ماہ بعد بھی ڈکٹروں نے اسے تندرست قرار دیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سرطان زدہ پھیپڑوں کو ہٹاکر دوسرے لگانا ایک نہایت پیچیدہ اور مشکل ترین عمل ہے اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے یہ سرطان صرف سینے تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ دوسرے اعضاء تک بھی سرایت کرجاتا ہے اور یوں زندگی بچانا بہت مشکل ہوجاتا ہے تاہم چون سالہ مریض جو سگریٹ نوشی تو نہیں کرتا تھا لیکن ایک سیمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا اسے صرف کھانسی تھی لیکن یہ بیماری سرطان میں بدل کر اسٹیج 1 سے اسٹیج 4 تک پہنچ گئی یہ اس وقت ہوا جب کورونا وبا کے دوران ہسپتال تک اس کی رسائی نہیں تھی کیونکہ تمام ہسپتال کووڈ کے مریضوں کے علاج میں مصروف تھے۔

Advertisement

ڈاکٹروں کے مطابق اس کے اندر سب سے بڑی مشکل یہ ہوتی ہے کہ پھیپڑے جسامت میں بڑے ہوتے ہیں اس لئے سرطان کو دوبارہ پھیلنے سے روکنا مشکل ہوجاتا ہے اس سے قبل جتنے مریضوں میں سرطان زدہ پھیپڑوں کو نکال کر ایک یا دو صحت مند پھیپڑے منتقل کئے گئے تو کچھ ہی عرصے بعد سرطان دوبارہ نمودار ہوا اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف توامنیاتی نظام کو دبانے والی ادویات دی جاتی تھی تاکہ جسم نئے اعضاء کو قبول کرے۔

تاہم ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بہت غوروفکرکے بعد کچھ نئے پروٹوکوز یعنی طریقے بنائیں اور پھر ایک انتقال کر جانے والے شخص کے  عطیہ کئے جانے والے پھیپڑے لگائے گئے۔

یہی وجہ ہے آپریشن کے چھ ماہ گزنے کے بعد مریض صحت مند ہے وہ نہ صرف بات چیت کر رہا ہے اسے سانس بھی آرہا ہے اور اس کے پھیپڑے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

جوکہایک خوش آئیند بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version