Advertisement

پہلے لوگ کیا چھپانے کیلئے گھروں میں لان بناتے تھے؟ دلچسپ کہانی

لوگ اکثر گھر میں چھوٹا سا لان بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو لیکن اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔

سینکڑوں سال پہلے گھاس دار لان اصل میں یہ ثابت کرنے کے لیے بنائے گئے کہ کوئی شخص اتنا مالدار ہے کہ اس پر کھیتی کی بجائے صرف گھاس اگا کر زمین کو ضائع کررہا ہے، مالدار لوگ اپنے آپ کو ہمیشہ دوسروں سے جدا دکھانا چاہتے ہیں۔

17ویں صدی کے انگلستان میں، اشرافیہ جاگیردارانہ دنیا کے پرانے قلعوں کو صنعتی دور کے جاگیر خانوں میں تبدیل کرنے میں مصروف تھیں۔

اشرافیہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی یہ سوچے کہ وہ محض کسان ہیں، لہٰذا انہوں نے فصلوں کے بجائے اپنی جائیدادوں کے سب سے زیادہ دکھائی دینے والے حصوں پر گھاس لگا دی اور یوں وہ لان بنا کر اپنا ماضی چھپانے کی کوشش کرتے تھے اور پھر دوسروں نے انہیں امیر اور طاقتور سمجھنا شروع کر دیا۔

Advertisement

یہ تھوڑی سی امریکیوں کی کاپی تھی جنہوں نے گیس کی قیمت 4 ڈالر فی گیلن ہونے پر دیوہیکل SUV sports utility vehicle خریدی، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ انہیں قیمت کی پرواہ نہیں تھی۔

جب انگریزوں نے امریکہ کو نوآبادیات بنایا تو وہ اپنے ساتھ اسٹیٹس سمبل لے کر آئے، اس طرح پلانٹیشن ہوم، انگریزی مینور ہاؤس کے امریکہ کے ورژن میں لامحالہ ایک نمایاں گھاس والا لان شامل تھا۔

جتنا امیر آدمی اتنا بڑا لان یعنی کہ یہ خاص انگریزوں کی سوغات ہے کیونکہ انہوں نے جہاں جہاں حکومت کی وہاں اپنے رہن سہن طور طریقے چھوڑ کر گئے اس طرح جنوبی ایشیاء میں بھی انہی کی وجہ سے لان کی روایت پڑی۔

اب لان گھر کا ایک تفریحی حصہ ہے جہاں شام کی چائے گھر والے مل کر انجوائے کرتے ہیں یہ گھر کا ایک پرفضا مقام ہوتا ہے جہاں بچے بڑے قدرتی ماحول کو انجوائے کرتے ہیں ، یقیناً لان اب صرف حیثیت کی ہی علامت نہیں رہا بلکہ تقریبات کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔

لان ہمیں باغبانی کی طرف بھی لاتا ہے ،یہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور دماغ کو تیز بناتی ہے۔

Advertisement

باغبانی کے فوائد کے بارے میں سوچیں تو گھر کے خوبصورت لان کا پورا منظر کھل جاتا ہے،درخت، پودے، پھول، گھاس کا ایک خوبصورت قطعہ طبعیت کو خوش کر دیتا ہے، باغبانی ان چند مشاغل میں سے ایک ہے جو صحت کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version