Advertisement

نئی حکومت کو نیب کا خاتمہ کرنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو نیب کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران کا احترام ہے، انکی سیاست سے اتفاق نہیں، انکو اقتدار کی نہیں بلکہ عوام کی سیاست کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سے سب کی ملاقاتیں اچھی رہتی ہیں، انہوں نے فیصلہ کرنا ہےعوام کے ساتھ ہیں یا حکومت کےساتھ، عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہوجائے گی۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ہمارے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبرز پورے ہیں، ہمارا کام دعوت دینا تھا، فیصلہ چوہدری برادران کو کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ نیب لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، چیئرمین نیب کو جواب دینا ہوگا، نیب کے تماشے 22 سال سے بھگت رہے ہیں، نئی حکومت کو نیب کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے چیئرمین نیب اپنی غلطی کا اعتراف کریں گے، نیب کیسز سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے ہیں، اسد منیر نے نیب کیس کی وجہ سے خودکشی کی جبکہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز اسدمنیر کے کیس کو خارج کردیا، چیئرمین نیب کو اسد منیر کے خاندان کو جواب دینا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version