Advertisement

پاکستان کپ:دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کو شکست،بلوچستان فائنل میں

ملتان کرکٹ اسٹیڈم میں جاری پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں  بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ کو 13 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے سیمی فائنل میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

بلوچستان کی ٹیم 48 ویں اوور میں 263 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

بلوچستان کی جانب سے حسیب اللہ نے 131 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 1 چھکا اور 18 چوکے شامل تھے،اسد شفیق 64،عماد بٹ 13 جبکہ عمران بٹ نے 11 رنز بنائے۔

سندھ کی جانب سے سہیل خان اور محمد عمر نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا  میر حمزہ نے 2 جبکہ ابرار احمد اور سائم ایوب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں  سندھ کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنا سکی۔

سندھ کی جانب سے عمیر بن یوسف 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،خرم منظور 55،شرجیل خان 50،سائم ایوب 30 جبکہ سرفراز احمد صرف 1 رن بناسکے۔

بلوچستان کی جانب سے کاشف بھٹی نے 3 شکار کیے،خرم شہزاد اور یاسر شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد بٹ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بلوچستان کے حسیب اللہ کو شاندار 131 رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کپ کا فائنل 1 اپریل کو کے پی کے اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version