Advertisement

رواں سال ملکی برآمدات کے لیے سودمند ثابت ہوگا، مشیر تجارت

وفاقی مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں سال ملکی برآمدات گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہوں گی۔ عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کے لیے بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کی شرحوں میں کمی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت سی پیک انڈسٹریل کوآپریشن بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کے دوران مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ  پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) چین سمیت پوری دنیا سے سرمایہ کاری کے لیے ہے۔ او آئی سی سی آئی کا بزنس کلائمنٹ سروے بتا رہا ہے کہ ہم بہتر کررہے ہیں جبکہ دو سال قبل ان کا سروے تنقید سے بھرا ہوا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے آنے والی نسلیں یہ نہ کہیں کہ 2022 میں ایک موقع ملا تھا وہ ہم نے ضائع کر دیا، عالمی حالات مشکل ہیں۔ یورپ کی صورتحال مشکل ہے، ہمیں اپنے چینی پارٹنرز کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان ٹریڈنگ سے مینوفیکچرنگ اکنامی میں منتقل ہورہا ہے، معاشی ترقی کا انفراسٹرکچر دکھائی دینے لگا ہے اور خطے کی کنکٹیوٹی کا انفراسٹرکچر موجود ہے، 21مارچ سے پاکستانی ٹرکس افغانستان کے ازبکستان قازقستان اور اس سے اگلی منزلوں تک جائیں جبکہ ازبکستان کے ٹرکس بھی پاکستان آئیں گے۔وسطی ایشیائی ممالک کی تجارت 800 ارب ڈالر ہے، سی پیک منصوبے میں چین سمیت دنیا بھر کےلوگ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version