‘ساون میں لگ گئی آگ’ نیتو کپور نے اسٹیج پر آگ لگا دی، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور ان دنوں بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں ہیں اور وہ ڈانس ریئلٹی شو میں جج بننے جا رہی ہیں تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور حال ہی میں کسی خاص کی شادی میں گئی تھیں، جہاں پر انہوں نے اسٹیج پر ڈانس کا جلوہ بکھیرہ جس کی انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
نیتو کپور کے ڈانس پرفارمنس کی جھلک دیکھ کر مداح بھی حیران ہیں نیتو کپور نے گلوکار میکا سنگھ کے گانے ساون میں لگ گئی آگ گانے پر بہترین رقص کیا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیتو بلیک ٹاپ اور پینٹ کے ساتھ چمکیلی جیکٹ پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
نیتو کپور کے ڈانس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیتو کپور نے لکھا کہ بیوٹی فل فن ویڈنگ۔
نیتو کپور کی ویڈیو پر ان کے مداحوں نے کافی کمنٹس کیے ہیں ایک مداح نے لکھا کہ واہ…. اس ویڈیو نے میری صبح بنا دی، آپ کو ڈانس کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو نیتو کپور فلم جگ جگ جیو سے بالی وُڈ میں واپسی کرنے جا رہی ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ ورون دھون، کیارا اڈوانی اور انیل کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
یہ رومانوی کامیڈی فلم رواں سال 24 جون 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی خیال رہے کہ نیتو کپور 9 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپس قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

