وزیراعظم کی نااہلی اور ناکامیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی اور ناکامیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمانی تاریخ بننے جارہی ہے۔
پاکستان میں پارلیمانی تاریخ بننے جا رہی ہے- وہ شخص جو جھوٹ، فریب ،چرب زبانی اور دھاندلی کا سہارا لیکر وزیر اعظم تو بن گیا لیکن چار سالوں میں اس کی نااہلی، نالائقی اور ناکامیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی اسے تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ پاکستان کے عوام عوام ڈسمس کرنے جا رہے ہیں- pic.twitter.com/UPoUadHZpk
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 25, 2022
انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو جھوٹ، فریب ،چرب زبانی اور دھاندلی کا سہارا لیکر وزیر اعظم تو بن گیا، لیکن چار سالوں میں اس کی نااہلی، نالائقی اور ناکامیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پاکستان کے عوام عوام ڈسمس کرنے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد ڈی چوک پر جلسہ کریگی۔
اس جلسے کے حوالے سے وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ ہوگی جس کو یقینی بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
اس ضمن میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی و کارکنان کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد روانگی کے لیے پوری ٹرین کی ایڈوانس بکنگ کرا ئی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

