Advertisement

آسٹریلیا رمیز راجہ کی تجویز پر سہ ملکی سیریز کرانے کے لئے تیار

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت سمیت تین ملکی سیریز کی میزبانی کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہوکلے نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے ملک میں سہ ملکی سیریز کے لئے تیار ہیں۔

نک ہوکلے نے مزید کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس سہ فریقی سیریز کے فارمیٹ سے حقیقی طور پر جوش ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ نک ہاکلے نے مزید کہا کہ آسٹریلیا روایتی حریفوں کے درمیان مسابقت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر خوش ہو گا۔

ہاکلے نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں ہندوستان اور پاکستان دونوں کمیونٹیز کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیرہے، اور ان کی موجودگی میں یہ سیریز نہایت ہی شاندار اور جوش و خروش والی ہو سکتی ہے۔

Advertisement

عالمی کرکٹ میں اس طرح کی سیریز مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ سرحد پار کشیدگی کی وجہ سے بھارت اور پاکستان تقریباً ایک دہائی سے دوطرفہ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنے کی بات کی، مگر بی سی سی آئی ہمیشہ بھارتی حکومت کے زیر اثر رہا ہے۔

اس سیریز کے لئے سب سے پہلے تجویزپاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ 4 ملکی ٹورنامنٹ، جس میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل ہیں، کی تجویز آئی سی سی کو دیں گے۔

 رمیز راجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والے منافع کو آئی سی سی کے تمام ممبران کے ساتھ فیصد کی بنیاد پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت گزشتہ ایک دہائی سے صرف آئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں مد مقابل ہوتے ہیں اور باہمی سیریز سے ہمیشہ بھارت انکار کرتا آیا ہے، حالانکہ پاکستان نے بھارت کو نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی تجویز بھی دی تھی۔

بھارت ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں پاکستان سے کھیلے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں نے گزشتہ سال ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ہاکلے نے کہا کہ ان کے بورڈ نے اس تجویز پر بات نہیں کی ہے لیکن وہ پاکستان اور بھارت کی سہ فریقی سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

ہاکلے نے راولپنڈی میں نامہ نگاروں کو بتایا، “ذاتی طور پر، مجھے سہ فریقی سیریز کا تصور بہت پسند ہے۔ ماضی میں اس نے اچھا کام کیا ہے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version