Advertisement

ایپل نے اینڈروئیڈ سے بھی سستا فائیو جی آئی فون پیش کردیا

ایپل نے اینڈروئیڈ سے بھی سستا فائیو جی آئی فون پیش کردیا

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے آج ہونے والے ایونٹ میں اپنا اب تک کا سب سے سستا آئی فون متعارف کرادیا ہے۔

ایپل کے اس فون نے فائیو جی اینڈروئیڈ فون بنانے والی کمپنیوں کے لیے سخت مقابلے کی فضا قائم کردی ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایپل پارک کیمپس میں اسٹیو جابز تھیٹرمیں منعقد ہونے والی تقریب میں آئی فون ایس ای  کے نام سے پیش کیے گئے اس فائیو جی فون کی قیمت 429 ڈالر( 76 ہزار پاکستانی) رکھی گئی ہے، جوکہ موجود ایس ای ماڈل سےصرف 30 ڈالر زائد ہے۔

ایپل کی جانب سے اس نئے ماڈل میں پلاسٹک کی جگہ ری سائیکل میٹریل استعمال کیا ہے۔  دنیا بھر میں موجود ایپل کے صارفین کو اس ایونٹ کا بے تابی سے انتظارتھا۔

Advertisement

اس تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جب کہ اس میں A-15 بایونک فائیو جی چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ بلکل یہی چپ سیٹ ایپل نے آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو میں بھی استعمال کیا ہے۔

 یہ چپ سیٹ آئی فون 13 سیریز میں کم بیٹری استعمال کرتے ہوئے گیمنگ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرچکا ہے۔

 فون میں فرنٹ اور عقبی حصے پر مضبوط گلاس کے ساتھ 4.7 انچ اسکرین دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 پرو کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

آئی فون ایس ای کو ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن، بہترین بیٹری لائف کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔

Advertisement

12 میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ تمام ترجزئیات کے ساتھ عکس بندی کے لیے اسمارٹ ایچ ڈی اور ڈیپ فیوژن آپٹیمائزیشن بھی دی گئی ہے۔

مڈنائٹ بلیو، اسٹار لائٹ وائٹ اور پراڈکٹ ریڈ رنگ اسے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی بھی عطا کرتے ہیں۔

4 کور جی پی یو کے ساتھ یہ آئی فون 8 سے دو گنا زیادہ تیز ہے۔ کے ساتھ 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version