Advertisement

یاسر حسین نے نئی نویلی ‘بھابھی’ میرب کو کیا مشورہ دیا؟

پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے عاصم اظہر کی منگیتر اور اداکارہ میرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عاصم کو ایک خاص چیز سے دور رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کی منگنی کی رسم ہوئی ہے جس کے بعد سے انہیں شوبز کے کئی ستارے مبارکباد دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان یاسر حسین نے اپنی نئی نویلی بھابھی میرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عاصم کو انسٹاگرام کی منفیت سے دور رکھیں۔

یاسر حسین نے انسٹا گرام پر اسٹوری لگائی اور کہاکہ ‘میرب عاصم کاخیال رکھیں اور اسے انسٹاگرام کی منفیت سے دور کھیں اور مزے کریں’۔

Advertisement

واضح رہے کہ میرب اور عاصم اظہر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہی ہے اور اس کے بعد ہانیہ عامر بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہیں۔

دوسری جانب منگنی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام کے کچھ پیجز نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کی منگنی جولائی 2021 میں ہوگئی تھی جس کی وجہ میرب کی والدہ روزینہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ تھی۔

سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ میرب کی والدہ نے اپنی اور عاصم کی والدہ گلِ رانا کی تصویر 21 جولائی 2021 کو انسٹاگرام پر لگائی تھی جس میں دونوں نے عاصم کی منگنی والا لباس پہن رکھا تھا جب کہ ہیئر اسٹائل بھی ایسا ہی تھا۔

تاہم اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد روزینہ خان نے اسے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا جس کی وجہ سے یہ تصویر اب ان کے انسٹاگرام پر نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version