شاہ رُخ خان نے غصے میں پروڈیوسر کا موبائل پھینک دیا، ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کا موبائل دال میں پھینک دیا، ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کے کنگ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر شاہ رُخ خان کے مداح بھی حیرت میں مبتلا ہیں۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان اچانک غصے میں آگئے اور نامور پروڈیوسر انوراگ کیشپ کا موبائل فون کھانا کھاتے ہوئے دال میں گرادیا۔
تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دراصل کچھ روز قبل ایک ٹیلی وژن اشتہار میں ایک لوگو دکھایا گیا جو ایس آر کے پلس (SRK+)کی طرح دکھائی دیا جو ٹرینڈ بن
گیا۔
ٹوئٹر پر آگ کی طرح پھیلنے میں والے اس ٹرینڈ میں اجے دیوگن، سلمان خان جیسے بڑے اسٹارز نے بھی شرکت کی۔
تاہم اب اسی اشتہار کا ایک اور نیا ورژن جاری ہوا تو اس میں شاہ رخ خان فلم ساز انوراگ کیشپ کے ساتھ باتیں کرتے دکھائی دیے جبکہ اس موقع پر شاہ رخ کے ریل منیجر بھی موجود تھے۔
اس ویڈیو میں شاہ رخ اور انوراگ کیشپ او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے متعلق بات کرتیں نظر آرہے ہیں، ایک موقع پر شاہ رخ خان اپنی ایس آر کے سے متعلق بات کرتے ہیں تو انوراگ کیشپ ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بہتر قرار دیتے ہیں۔
انوراگ اپنا فون شاہ رُخ کو دکھاتے ہیں شاہ رُخ ان کا فون اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں اور پھر غصے میں اپنے ہاتھ میں اٹھایا ہوا انوراگ کیشپ کا موبائل فون دال میں گرا دیتے ہیں۔
یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رُخ خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News