فیروز خان کے نجی لمحات کی خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیو لیک

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ایک متنازع ویڈیو کے حوالے سے وضاحت جاری ہے۔
گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر فیروز خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ خاکی رنگ کے لفافے میں سے کچھ پیتے ہوئے نظر آئے۔
جس پر صارفین نے اندازہ لگایا کہ فیروز ممکنہ طور پر مے نوشی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ مغرب میں بعض جگہ سرِعام مے نوشی کرنا جرم قرار دیا گیا ہے، جس سے بچنے کے لیے اکثر راہگیر براون پیپر بیگ کا سہارا لیتے ہیں۔
تاہم، اب فیروز نے حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیپر بیگ میں کیا تھا۔
فیروز نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ویڈیو میں کہا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کسی نے اس وقت بنائی جب میں اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ میں لفافے میں سے کیا پی رہا تھا؟
اتنا کہنے کے بعد وہ خاکی لفافے کو ہٹا دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ ایک سافٹ ڈرنک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ ہر بات کا بتنگڑ بنا لیتے ہیں، میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

