Advertisement

بھارتی گانے پر ڈوین براوو کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

عالمی شہرت یافتہ گانا “چیمپیئن” پیش کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹ کپتان اور آل راؤنڈر ڈوین براوو المعروف ڈی جے براوو کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی ہے۔

بھارتی اداکارہ نورا فتیحی کے گانے ڈانس میری رانی پر  تھرکتے ڈی جے براوو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور اسے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ براوو کرکٹ کے ساتھ ساتھ گلوکاری اور ڈانس میں بھی مہارت رکھتے ہیں، اور اس کا عملی مظاہرہ گاہے بگاہے کرتے بھی رہتے ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ  بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی کے گانے ڈانس میری رانی پر اپنی ساتھی ڈی جے اینا کے ساتھ جھومتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈوین براوو اور ان کی دوست مسکراتے ہوئے ڈانس پر پرفارمنس دیتے ہوئے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Advertisement

ویڈیو کے کیپشن میں ڈوین نے لکھا کہ میری دوست سپر اسٹار ڈی جے اینا کے ساتھ ڈانس میری رانی پر تفریح، ڈانس کا ہمارا اپنا ورژن۔

Advertisement

کیپشن  میں انہوں نے نورا فتیحی اور گلوکار گرو رندھاوا کو بھی ٹیگ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version