Advertisement

کراچی والے ہوجائیں تیار؛ گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

موسم

موسم

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع صاف اور تیز دھوپ رہے گی جبکہ منگل اور بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری اور کم سے کم پارہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اب مسلسل درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔

Advertisement

اسلام آباد کا موسم

آج اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کا موسم

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تا ہم کوئٹہ چمن، قلعہ سیف اللہ، بارکھان،ژوب، پشین،لورالائی میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملتان وگردونواح کا موسم

ملتان اور گردونواح میں موسم ابر الود رہے گا جبکہ آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اورشام میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

پنجاب کا موسم

صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور گرد ونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کا موسم

خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کالام، کوہستان، بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version