بھارت: دلت نوجوان کو مندر میں ناک رگڑنے پر کیا گیا مجبور

بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع الور میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت نوجوان کو مندر میں ناک رگڑنے پر مجبور کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک درجن سے زائد اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت نوجوان سے ناک رگڑاونے کے بعد اس پر تشدد بھی کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان راجیش کمار میگھوال ایک نجی بینک میں کام کرتا ہے۔
میگھوال پر الزام ہے کہ سوشل میڈیا پر فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر تنقید سے متعلق اپنے ایک تبصرے کے جواب میں انہوں نے مبینہ طور پر ہندو دیوتائوں کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھے تھے۔
جس کی وجہ سے کچھ مشتعل افراد نے انہیں مارا پیٹا اور مندر میں لے گئے۔ اور ناک رگڑنے پر مجبور کیا گیا اور معافی مانگنے کو کہا گیا۔
اپنی پوسٹ میں نوجوان نے سوال کیا کہ کیا ظلم صرف پنڈتوں کے ساتھ ہوا ہے دلتوں کے ساتھ نہیں؟میگھوال کی اس پوسٹ کے جواب میں کچھ لوگوں نے ان تبصروں پر’جئے شری رام‘اور ‘جئے شری کرشنا‘ لکھا.
تاہم بعد میں اس نے رام اور کرشن پر تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔
لیکن کچھ مقامی لوگوں نے اسے ایک مندر میں معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ انہیں منگل کو مندر لے جایا گیا، جہاں میگھوال نے معافی مانگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

