کنگنا رناوت بھی عالیہ بھٹ کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں

کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے ہوئے عالیہ بھٹ کی اداکاری کی بے پناہ تعریف کی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
کنگنارناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کی ریلیز سے کورونا پابندیوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر پہنچنے والی بالی وڈ فلم انڈسٹری کوسہارا ملے گا۔
اداکارہ نے مزید کہاکہ خاتون کردار کے گرد گھومتی عالیہ بھٹ کی نئی فلم لوگوں کوسینما گھروں تک لائی جوحوصلہ افزا بات ہے، اس سے فلم انڈسٹری کوبڑا سہارا ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کو ایک سین فلمانے میں 20 دن کیوں لگے، حیرت انگیز انکشاف
یہ بھی پڑھیں: کچا بادام گانے سے سوشل میڈیا اسٹاربننے والے گلوکار کے حوالے سے افسوسناک خبر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News