Advertisement

نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں، شیری رحمان

وفاقی وزیر شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے بات کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیاعظم صاحب آپ خود کا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے موازنہ نا کریں کیونکہ بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہئے جو خود پھانسی چڑھ گئے لیکن ملک و عوام کے لئے آخری سانس تک ڈٹے رہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کا دل رکھنے کے لئے ایک خط ضرور لہرایا گیا اور الزام عائد کیاگیا کہ حکومت کے خلاف بیرونی سازش کی جارہی ہے۔

 اس موقع پر انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ بیرونی سازش متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک و عوام کو تباہ کرنے کے علاوہ کیا کیا ہے ۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version