شہری کو قتل کرکے لاش ملیر ندی میں پھینکنے کا مقدمہ، تفتیشی افسر کا چالان پیش

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی
شہری کو قتل کرکے لاش ملیر ندی میں پھینکنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے عدالت میں چالان پیش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں شہری کو قتل کر کے لاش ملیر ندی میں پھینکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں مقدمے کا تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوا۔
مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں کیس کا چالان اے کلاس کر کے پیش کیا۔
عدالت میں پیش چالان کے مطابق یکم مارچ کو مقتول کی لاش برآمد ہوئی جس کو جناح منتقل کیا گیا۔ مقتول کی لاش کو دفنانے کیلئے چھیپا کے حوالے کر دیا۔
چالان میں عدالت کو بتایا گیا کہ لاش پرانی تھی اور پانی کی وجہ سے خراب ہوگئی تھی۔ مقتول کی شناخت فرید حسین سے ہوئی۔
تفتیشی افسر نے چالان میں یہ بھی عدالت کو بتایا کہ مقتول کے والد نے کہا کہ بیٹا ہیروئن کا نشہ کرتا تھا۔ مقتول کے والد کے مطابق اس کا بیٹا عبدالرحمان نامی شخص کے پاس جاتا تھا۔
عدالت میں پیش کردہ چالان کے مطابق عبدالرحمان کے گھر گئے لیکن وہ کسی نامعلوم مقام پر چلے گئے۔ کیس میں اب تک کسی کی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے میں پیش رفت نا ہونے کے باعث کیس داخل دفتر کیا گیا ہے۔ مقدمے میں شواہد ملنے پر مزید تفتیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

