Advertisement

وزیر اعظم نے سرپرائز اپوزیشن کو نہیں عثمان بزدار کو دیا ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے سرپرائز اپوزیشن کو نہیں عثمان بزدار کو دیا ہے۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے چند ووٹوں کے لئے اپنے بہترین وزیراعلیٰ کو بھی قربان کردیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی سے بلیک میل نہیں ہوتے لیکن یوٹرن ضرور لیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کامیابی ہے کہ ریاستی نظام میں تھرڈ پارٹی کی مداخلت کا خاتمہ ہوگیا اور اب عمران خان کے پاس چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد ان کا بھی احتساب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیسے عمران خان کا بوجھ اٹھا کر عوام کا سامنا کرتے ہیں۔

Advertisement

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم کو دوسرے ممالک خط لکھ کر دھمکیاں رے رہے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم بتانے کے قابل نہیں کس نے انہیں دھمکی دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم اور ن لیگ کو کسی نے کوئی آفر نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی کے آنے جانے سے ہمیں کوئی فرق پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم سے 4 تک ووٹنگ ہو گی جس کے بعد موجودہ حکومت سے نجات ملے گی اور ملک کے اگلے وزیراعظم  شہباز شریف ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version