Advertisement

بلین ٹری منصوبے کے تحت اب تک ڈیڑھ ارب پودے لگائے چکے ہیں

  بلین ٹری منصوبے کے تحت اب تک ڈیڑھ ارب پودے لگائے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی امین اسلم نے ٹین بلین ٹری منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت عمران خان کے گرین وژن کو آگے لیکر چل رہا ہے، ہمارے گرین وژن کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کے گرین اقدامات کے باعث لیڈر ان فاریسٹری و فاریسٹری چمپئین کا ایوارڈ دیا گیا، ہمارا وژن یہ ہے کہ ہم نے نیچر پر سرمایہ لگانا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی خوبی یہ ہے کہ ان کو مکمل شفاف انداز میں مکمل کیا جارہا ہے، بلین ٹری منصوبہ کے تحت اب تک ڈیڑھ ارب پودے لگائے چکے ہیں۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ ٹین بلین ٹری منصوبہ میں تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی جارہی تھی، اب اسکی سٹیلائیٹ مانیٹرنگ کیلئے ای سی موڈ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سٹیلائیٹ مانیٹرنگ کے زریعے سالانہ ہمیں ڈیٹا ملے گا کہ جنگلات کی شرح میں کس قدر اضافہ یا کمی واقع ہوئی ہے، سٹیلائیٹ مانیٹرنگ کا مقصد منصوبہ کو شفاف بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسکی شفافیت کے بارے جو وعدہ کیا تھا اسے کرکے دکھایا ہے، اب کوئی ٹین بلین ٹری منصوبہ کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version