Advertisement

فلوریڈا کے ساحل کی صفائی پر مامور ذہین روبوٹ

دنیا کے ساحل آلودگی کا گڑھ بنتے جارہیں ہیں جہاں آنے والے ہر طرح کا کچرا پھینک دیتے اور پھر یہی کچرا سمندر میں جاکر آبی حیات کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے اسی لئے ساحل کی صفائی بے حد ضروری ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو بڑی ذہانت سے ساحل کا کچرا ٹھا کر اسے صاف کرتا ہے۔

جی ہاں فلوریڈا کے ساحل پر پہلا روبوٹ چھوڑا گیا ہے جو کہ نہ صرف کچرے کی شناخت کرتا ہے بلکہ بطور خاص کچرے کے باریک مقداریعنی سگریٹ کے ٹکڑے، بوتلوں کے کیپ، پلاسٹک کے دھکن اور دوسری چھوٹی آلودگیاں جیسے ٹافیوں کے ریپر بھی اٹھانے کا کم کرتا ہے عموماً ساحلوں کی ریت میں  یہ کچرا چھپ جاتا ہے سامنے نہیں آتا لیکن فلوریڈا کی غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیم نے یہ ربورٹ بنایا ہے جو چھوٹی چھوٹٰی ایسی اشیا بھی اٹھانے کا کام کرے گا جو عموماً نظر انداز کر دی جاتی ہیں یہ نہ صرف فلوریڈا شہر میں بلکہ فلوریڈا ریاست کے تمام شہرکے اہم ساحلوں کی ریتیلی زمین پر کام کرے گا۔

اس تنظیم کا نام کیپ فلوریڈا بیوٹی فل ہے اور اس ربورٹ کو بی بوٹ کا نام دیا گیا ہے بی بوٹ نامی اس ربورٹ کی تیاری کے سارے اخراجات سرفنگ ایولیوشن اینڈ پریزرویشن فاؤنڈیشن نے اٹھائے ہیں۔

سوانا کریسٹی جو کہ کیپ فلوریڈا بیوٹی فل کی ڈائریکٹر اورسربراہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ربورٹ نرم اور خشک ریت کی اوپری سطح کو آہستہ آہستہ چھانتا ہے اور دیکھتا ہے اور چھوٹا کچرا جس میں بطور خاص سگریٹ کے ٹکڑے اور بڈز ہوتے ہیں ان کوبھی یہ صاف کرتا ہے تاہم ایک سوال کے جواب پرسوانا کریسٹی نے یہ کہا کہ یہ ابھی اتنا حساس نہیں ہوا ہے کہ پلاسٹک کے نہایت باریک ٹکڑے یعنی مائیکروپلاسٹک کواٹھا سکے ان مائیکرو پلاسٹک کو 5 ملی میٹر یا اس سے چھوٹے ٹکڑوں میں شمار کرتے ہیں۔

Advertisement

لیکن یہ حیرت انگیزربورٹ ایک مربہ سینٹ میٹریعنی پاکستانی 5 روپے کے چھوٹے سکے بھی چھوٹا کچرا اور پلاسٹک اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تاہم اگرریت کے اندر پلاسٹک کی اسٹرو، کھانے کے ریپرزیا پھلوں کے چھلکے چھپے ہوتو یہ اپنی آرٹیفشل انٹیلی جنس کو استعمال کرتے ہوئے اس کی شناخت کرتا ہے اور اس کو اٹھا لیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version