Advertisement

آن لائن ملاقات کے لیے ڈجیٹل الو تیار

کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں آن لائن میٹنگ اور تدریس میں بہت اضافہ ہوا۔ اس کے لیے نت نئے سافٹ وہیئر اور ہارڈویئر بھی سامنے آئے ہیں۔ اسی ضمن میں “میٹنگ اول پرو” الو کی شکل کا ایک ایسا کیمرہ ہے جو آن لائن میٹنگ کو 360 درجے پر حقیقی انداز میں دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ایک دفتر میں ہی چار لوگ بیٹھے ہیں تو ان سب کی گفتگو اور ویڈیو ایسے ظاہر کرتا ہے کہ ان پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

اسے میز پر رکھا جاسکتا ہے، ٹرائپوڈ سے سہارا دینے کے ساتھ ساتھ، چھت سے بھی لٹکایا جاسکتا ہے۔ ایک الو ازخود گھومتے ہوئے ہر بولنے والی کی ویڈیو آن لائن نشر کرتا رہتا ہے۔ اس کے خاص کیمرے کسی بھی مقام کو گہرائی میں ظاہر کرکے اسے تھری ڈی اور گہرائی میں دکھاتے ہیں۔

دوسری اہم بات یہ  ہے کہ اس میں ایک دو نہیں بلکہ 8 مائیکروفون نصب ہیں جو 18 فٹ دوری سے بھی گفتگو سن سکتے ہیں۔ پھر میٹنگ میں کمپیوٹر پر بیٹھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے اندر ہی ایک اسپیکر بھی نصب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے آن لائن میٹنگ کے تمام سافٹ ویئر یعنی زوم، گوگل ہینگ، ایئرمیٹ اور دیگر مشہور پلیٹ فارم پر یکساں انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

یوایس بی سلاٹ سے جڑنے کے بعد یہ ازخود اس کی طرح گھوم جاتا ہے جہاں سے آواز آرہی ہوتی ہے اور اس کی شاندار ویڈیو آن لائن پلیٹ فارم پر نشر کردیتا ہے۔ اس صلاحیت کے لیے میٹول آول کمپنی نے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا ہے۔ یہ دلچسپ کیمرہ کئی سائز اور ماڈل میں دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version