Advertisement

گوجرانوالہ، سینٹرل جیل میں دو قیدی جاں بحق

گوجرانوالہ شہر کے سینٹرل جیل میں دو قیدی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں ایک ملزم نے خودکشی کی جبکہ دوسرا طبی موت فوت ہوا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ 44 سالہ مجرم قدیر نے اپنے ہی کپڑوں کے ازاربند سے پھندا لیکر خودکشی کی جبکہ  محمد قدیر پر 302 کے کیس کا ٹرائل چل رہا تھا۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ 74 سالہ احمد خان چھاتی میں درد ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سزائے موت کا قیدی رہائی کی خوشخبری سن کر مرگیا۔

Advertisement

سزائے موت کے قیدی کو 18 سال بعد رہائی کی خوشخبری ملی جس پر وہ بہت خوش ہوا کہ اسے اب سزائے موت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اس دوران اسے دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ مرگیا۔

55 سالہ جنوبی ایران سے تعلق رکھنے والا شخص 18 سال سے قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھا، قیدی کی جانب سے مقتول کے خاندان کو کئی بار رحم کی اپیل بھیجی گئی جسے انہوں نے بلآخر معاف کردیا۔

قیدی کو یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ اسے سزائے موت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے اچانک اسے دل کا شدید دورہ پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔

قیدی نے 18 سال سزائے موت کے خوف میں گزارے، حکام مقتول کے خاندان کو اسے معاف کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ رہا ہونے سے پہلے ہی مرگیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version