Advertisement

امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کونسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور اجے دیوگن نئی فلم رن وے 34 میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے شہناہ امیتابھ بچن اور اسٹار اداکار اجے دیوگن جلد اپنی نئی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، ان کی جلد آنے والی فلم رن وے 34 کا تھرلر سے بھرپور پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رن وے 34 فلم کی کہانی ایوی ایشن انڈسٹری کے گرد گھومتی ہے جس میں امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور راکول پریت سنگھ سمیت دیگر نامور اداکار کرداد نبھائیں گے مذکورہ فلم رواں سال 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اجے اس فلم میں اداکاری کے ساتھ پروڈکشن اور ہدایت کاری کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں، رن وے 34 اجے دیوگن فلمز(پروڈکشن کمپنی) کے بینر تلے تیاری کی گئی ہے۔

مذکورہ فلم رن وے 34 میں اجے پائلٹ کا کردار نبھا رہے ہیں تاہم امیتابھ بچن کا کردار تاحال واضح نہیں ہوسکتا لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک تحقیقاتی افسر کے طور پر فلم میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

اس فلم کے پوسٹر کو مختصر ترین ویڈیو کی صورت میں حرکت کرتا دکھایا گیا ہے، اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فلم کا مختصر پوسٹر شئیر کیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی آنے والی فلم رن وے 34 کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر 2020 سے ہوگیا تھا اور اب مداحوں کو اس فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version