Advertisement

تحریک عدم اعتماد؛ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کرلیے، ساتھ چلنے پر اتفاق

تحریک عدم اعتماد

تحریک عدم اعتماد

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مینڈیٹ اور متعدد مطالبات تسلیم کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بھی شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد کے دیگر اراکین میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک عدم اعتماد سے  کوئی پریشانی نہیں ہے، وزیراعظم

دوسری جانب ایم کیوایم  پاکستان کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل تھے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں شرکت اقتدار، سندھ کوٹہ ، مردم شماری، شرکت اقتدار  سمیت شہری سندھ کے حوالے سے متعدد مطالبات پیپلز پارٹی کے سامنے رکھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ اور متعدد مطالبات تسلیم کرتے ہوئے شہری سندھ پر سندھ حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے معاملات پر رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد حتمی فیصلہ سازی کے لیے وقت طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ایم کیو ایم کا وفد کل وفاق سے متعلق معاملات پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version