Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی پیکا آرڈیننس پر میڈیا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پیکا آرڈیننس پر میڈیا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ لاہور کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پیکا قانون سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ چوہدری پرویز الہٰی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو پیکا قانون پر میڈیا پارٹیز کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم موثر ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، حکومت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن تنقید کی آڑ میں کسی کی ذات پر حملہ کرنا قطعاً درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پیکا قانون پر میڈیا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے میڈیا فریقین کے ساتھ جو بھی معاملات طے ہوں گے حکومت ان پر عمل درآمد کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version