شوگر ملز ریفرنس کیس، شہباز شریف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

عدالت نے شوگر ملز ریفرنس کیس میں شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے پر اسپیشل جج سینٹرل لاہور نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست داٸر کی گٸی۔ قانون کے مطابق عبوری ضمانت کے لیے پیش ہونا ضروری ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر ملزم پیش نہ ہو تو اس کی عبوری ضمانت خارج کر دی جاتی ہے۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں شرکت کے لیے شہباز شریف اسلام آباد میں ہیں۔
عدالت فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی سیشن میں شرکت کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں عدالت ملزم کو سہولت دے سکتی ہے تاکہ وہ بطور ممبر اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔
فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آٸندہ سماعت پر شہباز شریف حاضری کو یقینی بناٸیں۔ ملزم عثمان کے وکیل نے عدالتی داٸرہ اختیار پر بحث کے لیے مہلت مانگی ۔ آٸندہ سماعت پر وکلا بحث کے لیے پیش ہوں۔
کیس کی مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی گٸی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

