Advertisement

اپوزیشن کا ایجنڈا عوام کو گمراہ کرنا ہے، عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما عالیہ حمزہ نے معاشی صورتحال پر اپوزیشن کی تنقید کو بلا جواز قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا عوام کو گمراہ کرنا ہے، پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ نے معاشی اعشاریے بھی جاری کر دیے، رواں مالی سال جولائی سے فروری تک برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات 20 اعشاریہ 55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کے آخری 8 ماہ میں برآمدات سے موجودہ برآمدات 4 اعشاریہ 6 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کے دور کے آخری 8 ماہ سے 5 اعشاریہ 7 ارب ڈالر زیادہ ہیں، فروری 2022 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 37 فیصد اضافے کے ساتھ 1.68 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال فروری میں برآمدات 1.2 ارب ڈالر تھیں، 8 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 12.61 ڈالر ہو گئی، گزشتہ مالی سال یہ 10 ارب ڈالر تھیں، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں۔

 عالیہ حمزہ نے کہا کہ تجارتی خسارہ 10 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، موجودہ دور حکومت میں درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اپوزیشن ملکی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version