Advertisement

منوڑہ کے ساحل سے دیوقامت مردہ وہیل برآمد

منوڑہ کے گہرے سمندر سے سطح آب پر تیرتی ہوئی دیوقامت مردہ وہیل برآمد کر لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد کے ساحل منوڑہ کے قریب دیوقامت مردہ برائیڈز وہیل پانی کی سطح پر تیرتی ہوئی پائی گئی ہے جس کو مسافر کشتی کے ذریعے کراچی فش ہاربر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی فش ہاربر کے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ بھاری بھرکم وہیل کی موت کسی بحری جہاز سے ٹکرانے وجہ سے ہوئی تاہم وہیل کے جسم پر جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں کوئی زخم دکھائی نہیں دیا اس لئے وجہ کچھ اور بھی ہو سکتی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق مردہ وہیل گزشتہ رات کراچی پورٹ کے ایسٹ ہارف پر تقریباً 2 بجے برتھ نمبر 3 کے سامنے تیرتی ہوئی مردہ پائی گئی اور صبح 4 بجے کے قریب بابا بھٹ کی طرف بڑھی، جس کو مسافر کشتی کے ذریعے کراچی فش ہاربر منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تیسری برائیڈ وہیل ہے جو پاکستانی سمندری حدود میں مردہ پائی گئی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی موت ماہی گیر کے جال میں پھنسنے سے ہوئی۔

تاہم تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف محمد معظم خان نے کہا ہے کہ یہ برائیڈز وہیل ہے جو پاکستان میں پائی جانے والی تین کروڑ وہیلز میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران یہ تیسری وہیل مردہ پائی گئی ہے، اس سے قبل اکتوبر 2021 میں سرکی کلمت خوڑ، دوسری جنوری 2022 میں چرنا جزیرے کے قریب مردہ حالت میں  تیرتی ہوئی پائی گئی جبکہ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ رونما ہوا ہے۔

محمد معظم خان نے بتایا کہ عالمی سطح پر اور پاکستان میں بھی اس وہیل کی آبادی خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے، تاہم اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے وہیل کے تحفظ کے لیے ماہی گیروں اور عام لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version