Advertisement

عمران نیازی کا وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں، حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے پہلے عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے، عمران نیازی کا وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پراپنے پارٹی کے دو درجن سے زیادہ اراکین اسمبلی عدم اعتماد کا اظہارکرچکے ہیں، عمران نیازی کے پاس ممبرزکی کمی کے ساتھ شرم اورحیاءکی بھی کمی ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس پر حملے میں ٹائیگر فورس کے غنڈوں کے ساتھ دوایم این اے بھی شریک جرم رہے، پی ٹی آئی کےدوایم این اے کی ہدایات پریہ دہشت گردی ہوتی رہی۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ چیف جسٹس کاسندھ ہاؤس پرحملے کا نوٹس لینا مثبت اقدام ہے، حملے میں ملوث دوایم این اے سمیت فواد چوہدری اورشیخ رشید کوبھی عدالت سے طلب کرنے کی درخواست ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری چند دنوں سے اشتعال انگیزاوردھمکی آمیزبیانات دیتے رہے، فوادچوہدری نے سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والوں کو بچہ کہا، جوکہ حملے کوجواز فراہم کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ایک ناکام وزیرداخلہ کی حیثیت سے کیا ذمہ داری ادا کی ہے، حملے میں ملوث افراد سمیت دو ایم این اے کوعبرتناک سزاملنی چاہیے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ فواد چوہدری نے اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی اورغنڈہ گردی میں سہولت کار کا کردارادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version