Advertisement

شین وارن کی یاد میں تقریب، ہزاروں افراد کی شرکت

آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کی یاد میں ایک تقریب میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں کھلاڑیوں، شوبز کے ستاروں، آسٹریلوی حکام اور آنجہانی شین وارن کے اہل خانہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب سے شین وارن کے والد ، بھائی اور بچوں نے بھی خطاب کیا، اور شین وارن کو زبردست خراچ تحسین پیش کیا۔

مشہور سنگر ایلٹن جان ، ایڈ شیرین، رابی ولیمز اور کرس مارٹن نے اپنے فن سے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا۔

شین وارنر کے والد کیتھ نے کہا کہ شین وارن اپنے بارے میں کہتا تھا کہ وہ سگریٹ نوشی کرتا ہے ، شراب بھی پیتا ہے اور تھوڑی بہت کرکٹ بھی کھیلتا ہے۔

Advertisement

کیتھ نے اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے انتہائی درد بھرے انداز میں کہا کہ مجھے اور تمہاری والدہ کو تمہارے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہو گا۔

شین وارن کی بیٹی نے کہا کہ میں اپنے والد کو گزشتہ ایک ماہ سے بہت مس کر رہی ہوں، مجھے اپنے والد پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دل کے شدید دورے نے شین وارن کی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔

لیجنڈ شمار کئے جانے والے لیگ اسپنر شین وارن نے اپنے کیرئیر کے دوران 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں تھی، ان کیرئیر 15 سال پر محیط تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version