مریم نفیس کی مہندی کی خوبصورت تصاویر وائرل

خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی مہندی کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے بھی پیا گھر سدھارنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
رپورت کے مطابق اداکارہ مریم نفیس کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے، ان کی مہندی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان کے مداح ان تصاویر کو بےحد پسند کر رہے ہیں۔
ان تصاویر میں مریم کو پیلے رنگ کی خوبصورت فراک اور لال رنگ کی جیولری پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مریم نفیس کا نکاح گزشتہ سال مئی میں ہو چکا ہے جبکہ حال ہی میں ان کے شوہر نے انہیں شادی کے لئے باقاعدہ پروپوز کیا تھا جس کے بعد ان کی شادی کا آغاز ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

