Advertisement

کيا زيادہ رياضی پڑھنے سے دماغ خشک ہوجاتا ہے؟ جانیے

رياضى کی پسندیدگی کی شرح بہت کم ہے اور یہ ایک خشک مضمون بھی سمجھا جاتا ہے۔

دنیا میں ہر شعبہ ہی ریاضی کا محتاج نظر آتا ہے، اس کے بغیر نہ تو سائنس کا وجود ممکن ہے اور نہ ہی بنیادی سائنس کی تکمیل ہو سکتی ہے-

پاکستان میں علم ریاضی کى صورتحال بالکل مختلف ہے، نظام، نصاب اور مُعلم زبوں حالی کا شکار ہيں، کہیں نصاب بہتر ہے تو علم بانٹنے والے انصاف نہیں کر پاتے، اداروں میں رياضى کے لئے سخت مزاج کے حامل اساتذہ کا انتخاب المیہ اور اداروں کی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے-

 حساب پڑھانے کے لئے پیشتر اداروں میں خاص طور پر تناؤ کا ماحول اپنايا جاتا ہے اور نتیجتاً مضمون کو سمجھنے کے بجائے محض سوالات حل کرنے کا کلچر عام ہوگيا ہے جس سے طلبا کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔

Advertisement

 ایک اچھا استاد ہی اچھا معاشرہ ديتا ہے لیکن افسوس يہاں نہ تو اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں اور نہ خود کو ترقی یافتہ ممالک کے تحت اب گریڈ کرنے پر رضامند نظر آتے ہیں-

اس کے علاوہ پڑھانے والا مضمون کو جس نوعیت سے لیتا اور پڑھاتا ہے، اُسی اعتبار سے طلبا میں مضمون کو لينے کی اہلیت بن جاتی ہے، سوالات کو رٹے رٹائے انداز سے کروانا طلبا میں محدودیت کا سبب بن رہا ہے۔

طلبا سوال کو حل کرنے اور کھوجنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہا ہے، مختلف پہلوؤں سے سوچنے کے اہليت نشونما نہیں ہو پاتی اور نتیجتاً حساب غير دلچسپ اور مشکل مضمون لگنے لگتا ہے-

 علمِ ریاضی کے متعلق غلط تصورات رائج کر دیے گئے ہیں  جہاں والدین پریشان دکھائی دیتے ہیں، وہيں بچوں کو زیادہ ریاضی پڑھنے سے ٹوکتے بھى ہیں کہ کہیں ایسا کرنے سے دماغ خشک نہ ہو جائے-

ماہرین تعلیم کی آراء کی روشنی میں نصاب کى جديد طريقہ ہائے تعليم کے تحت تشکیل اور اساتذہ کی نئے سرے سے تربیت وقت کى اہم ضرورت ہے تاکہ طلبا ریاضی بنیادی اصولوں کے مطابق سمجھ سکیں- ہندسوں، علامتوں کی سمجھ بوجھ ، بنیادی اصولوں کا مقصد، کلیے قانون کے استعمال جیسے رموز سے آشنا ہوں گے تو پھر عين ممکن ہے کہ ہمارے طلبا ریاضی کو پڑھنے کا مقصد اور روزمرہ زندگی سے جوڑنے کے قابل ہوسکيں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version