پیپلز پارٹی اب زرداری کی پارٹی بن چکی ہے ، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب زرداری کی پارٹی بن چکی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان اور بدین جلسے میں زمین آسمان کا فرق تھا، ملتان نے پیپلز پارٹی سے منہ موڑ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان کا شہری سمجھتا ہے پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں، پیپلز پارٹی اب زرداری کی پارٹی بن چکی ہے، بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کی، کراچی کا باشعور شہری پوری نظر رکھتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی عمران خان کی توقعات پر پورا اترے گا، سندھ حکومت کی سیکیورٹی اور پروٹوکول نہیں لوں گا ، ملتان میں کیا ہوا وہ بلاول بھٹو کو دیکھنا چاہیے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ملتان میں خالی پنڈال سے بلاول بھٹو خطاب کررہے تھے، بلاول کو دیکھنا چاہیے ملتان نے انکو کیوں مسترد کیا، جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، زرداری سوچ کےساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن متفق نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

