Advertisement

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہنا شاہ رخ خان کا لاکٹ مداح کو کیسے ملا؟

بالی وُڈ کے کنگ خان کی ایک مداح نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہنا شاہ رخ خان کا لاکٹ حاصل کر لیا جس پر ان کے دیگر مداح حیران ہیں۔

فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رُخ خان  نے ا یک سلور لاکٹ پہنا ہوا تھا جس پر  ’COOL‘ لکھا ہوا تھا۔

تاہم کنگ خان کی ایک مداح نے وہ کام کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ خان کی ایک مداح نے اداکار کا وہ لاکٹ پروڈکشن ہاؤس سے مانگ لیا جو انہوں نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہنا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رُخ خان کی خاتون مداح نے اس لاکٹ کو حاصل کرنے کے لیے فلم کے پروڈکشن ہاؤس سے ٹوئٹر پر رابطہ کیا اور پوچھا کہ وہ ایسا لاکٹ کہاں سے حاصل کر سکتی ہیں؟

Advertisement

 

جس پر خاتون کو پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے وہ رسپانس ملا جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

بھارتی ویب سائٹس کے مطابق فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے دھرما پروڈکشن نے نا صرف اس مداح خاتون کو جواب دیا بلکہ اُن کا پتہ بھی مانگ لیا تاکہ اُنہیں یہ لاکٹ بھیجا جا سکے۔

خاتون نے لاکٹ موصول ہونے پر دھرما پروڈکشن کے ساتھ کی گئی بات چیت اور لاکٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

ہارنیتھ نامی شاہ رُخ کی مداح نے اپنے ٹوئٹ پر یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کیسے شروع ہوا اور کیسا چل رہا ہے آپ سب کے سامنے ہے،   درما پروڈکشن نے میری خوشی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔‘

انہوں نے  لکھا ’ایک لڑکی کے احمقانہ خواب کو پورا کرنے کے لیے شکریہ دھرما پروڈکشن ہاؤس۔‘

یاد رہے کہ کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کاجول اور رانی مکھرجی کی فلم ’کچھ کچھ  ہوتا ہے‘ بالی ووڈ کی وہ سپر ہٹ فلم ہے جو 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی اور اس فلم نے نوجوانوں میں ایک دوستی اور محبت کا جذبہ پیدا کر دیا تھا، جس کے بعد کنگ خان کے مداحوں نے ان سے جڑی ہر چیز کو چاہنا شروع کر دیا تھا چاہے وہ فرینڈ شپ بینڈ ہو یا کول لکھا ہوا لاکٹ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version