وزیراعلیٰ پنجاب سے شیخ رشید کی ملاقات، عدم اعتماد کی تحریک پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔
حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات
Advertisementسیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال
عثمان بزدار اور شیخ رشیداحمد کی اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت
(ایڈمن پوسٹ) pic.twitter.com/zdqsDAFmP0— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 24, 2022
اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اور تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے دن اپوزیشن کو بڑے سرپرائز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

