Advertisement

حلیم عادل شیخ کی عوام سے 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی درخواست

حلیم عادل شیخ نے عوام سے 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی درخواست کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت میں اسلام آباد ڈی چوک پر موجود ہوں، اسلام آباد میں ڈی چوک آپ سب کا انتظار کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک دلیر اور میڈ ان پاکستان کا ثبوت دیتے ہوئے اغیار اور ان کے یاروں سے ٹکر لی ہے، ایوان تو کپتان کے ساتھ ہے، ایوان میں وزیراعظم کامیاب ہوں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ  پوری دنیا کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے، تمام انصافین سے درخواست کرتا ہوں سب ڈی چوک پہنچیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ ماضی میں ملین بلین مارچ سنتے تھے، اس بارعوام کے ہمراہ کپتان کا ملین مارچ ڈی چوک پر یقینی بنائیں گے، عوام سے 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی درخواست کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جو چوہے اور چور مل کر وزیراعظم کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے جنون سے نہیں ٹکراسکتے، جلد سندھ میں ڈی چوک جلسے کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز کروں گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version