Advertisement

لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو بیش قیمت گاڑیوں سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو اپی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا صلہ ملنا شروع ہوگیا ہے۔ ہوپ کراؤڈ کے سامنے ایونٹ اپنے نام کرنے پر کھلاڑیوں نے فیح کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔ ٹرافی سامنے رکھ کر پرجوش کلمات ادا کیے گئے۔ ٹرافی کو ہوٹل واپسی پر آئسولیشن میں موجود ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے کمرے کا باہر رکھ کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس سے قبل ایک مختصر تقریب میں انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسپانسرز کی جانب سے دیے گئے کیش پرائز بھی جلد آپ کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیے جائیں گے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ٖخر زمان کو بیش قیمت گاڑیوں سے نوازا گیا جبکہ دیگر اسٹاف کو بیش قیمت آئی فونز دیے گئے۔

اس موقع پر کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی فیملی کا حصہ بننے پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ ایک جونئیر کو قیادت سونپنا ایک مشکل فیصلہ تھا، تاہم، اعتماد کرنے پر آپ کا مشکور ہوں۔ محمد حفیظ کے باعث کپتانی میں آنے والی مشکلات حل ہوگئیں۔ ساتھی کھلاڑیوں کو چمپئین بن کر کھیلنے کی ترغیب دی۔ سب نے مل کر یہ ثابت کیا کہ ہم واقعی چمپئین ہیں۔

اس ضمن میں چیف آپریٹنگ آفیسرلاہور قلندرز  ثمین رانا کا کہنا تھا کہ 6 سال میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے مگر امید کا دامن ہاتھ سے چھوڑا۔ سفر میں ہمیشہ ساتھ رہنے والے عاقب جاوید آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے ساتھ نہیں مگر ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version