Advertisement

نیٹ فلیکس نے سبسکرپشن فیس میں اضافہ کر دیا

معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے صارفین کے لیے سبسکریشن فیس میں اضافہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ نئے شوز اور فلموں میں مزید سرمایہ کاری کے لیے برطانیہ اور آئرلینڈ میں صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔

نیٹ فلیکس کے اس اعلان کے بعد برطانیہ میں نیٹ فلیکس کے مقبول ‘اسٹینڈر پلان’ جو ایک ہی وقت میں دو ڈیوائسز پر اسٹریمنگ کی اجازت دیتا ہے،کی ماہانہ قیمت 2 پاؤنڈ اضافے سے 10.99 پاؤنڈ ($14.48) ہو گئی ہے۔

کم ترین بیسک پلان استعمال کرنے والے صارفین کو اب 5.99 پاؤنڈز کی سابقہ قیمت کے بجائے 6.99 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے جبکہ پریمیم پلان کی لاگت ایک ماہ کے لیے 15.99 پاؤنڈ ($21.07) مقرر کر دی گئی ہے۔

اس ہی طرح آئرلینڈ میں بیسک پلان میں 1 یورو کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹینڈرڈ اور پریمیم درجوں کی لاگت اب بالترتیب 14.99 یورو ($16.58) اور 20.99 یورو ($23.21) ہوگی۔

Advertisement

تمام نئے ممبران کے لیے 10 مارچ سے فیس میں اضافہ لاگو ہوگا جبکہ موجودہ اراکین کو ان کے متعلقہ بلنگ سائیکلوں کے لیے اس کے نافذ ہونے سے 30 دن پہلے Netflix کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے کچھ عرصہ قبل بھی نیٹ فلیکس نے کئی ممالک میں اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version