مکھیوں اور مچھروں کی افزائش سے لمپی اسکن پھیلنے کا خطرہ

مکھیوں اور مچھروں کی زیادہ پیدائش کی وجہ سے لمپی اسکن بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں فی الحال لمپی اسکن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لے یونین کونسل کی سطح تک ویکسین پہنچا دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے، مکھیوں اور مچھروں کی پیدائش زیادہ ہونے سے لمپی اسکن بیماری پھیلنےکا خطرہ ہے تاہم ویکسین لگنے سے جانور بیماری سے محفوظ رہیں گے۔
ڈاکٹر سجاد حسین نے مزید کہا کہ پنجاب لمپی اسکن کی ویکسین خود بنا رہا ہے، کراچی اور دیگر علاقوں کے ڈیری فارمرز میں پنجاب سے برآمد شدہ ویکسین جانوروں کو لگائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ لمپی سکن بیماری بکرے یا بھیڑ میں منتقل نہیں ہوتی، البتہ جن جانوروں میں منتقل ہوتی ہے ان کا گوشت اور دودھ بھی قابل استعمال ہوتا ہے۔
ڈاکٹر سجاد نے بتایا کہ لمپی سکن کا پی سی آر ٹیسٹ لاہور کی تین سرکاری لیبارٹریز سے کروایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

