Advertisement

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو گھر جانے کا مشورہ

مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو گھر جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

 مریم اورنگزیب نے فواد  چودھری کے بیان پر وزیراعظم عمران خان کو فساد مچانے ، تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس سے سامان پیکرز اور موورز جلدی اور اچھا پیک کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری صاحب الیکشن کمیشن نے کب کیا کرنا ہے آئین اور قانون میں درج ہے، جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اُس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام عمران صاحب آپ کو گھر جانے کے واسطے دے رہی ہے، عمران صاحب مانگے تانگے کا اقتدار اپنا نہیں سمجھنا چاہئیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مغرب کو آپ کو مغربیوں سے زیادہ جانتے ہیں تو مغرب کی جمہوریت کے مطابق ابھی تک آپ کا استیفیٰ آ جانا چاہئے کیونکہ اپنے اراکین ، اتحادی اور عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں۔

Advertisement

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے خود کہا تھا کہ آپ کے ارکان کہہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں تو میں اُن کی عزت کروں گا اور گھر چلا جاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ بے اختیار وزیراعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version