ریت کا طوفان: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خوفناک مناظر

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریت کے طوفان نے دن کے اجالے میں اندھیرا کر دیا، ریاض شہر مٹی سے اٹ گیا۔
اس طوفان کے مناظر انتہائی خوف ناک تھے ، اور کسی ہالی ووڈ فلم کا منظر پیش کر رہا تھا۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے ریت کا ایک زبردست طوفان جمعے کے روز ریاض سے ٹکرا گیا، جس نے سعودی دارالحکومت کو شدید گردوغبار سے لپیٹ لیا۔
طوفان کے باعث دن رات میں تبدیل ہو گیا، اور حد نگاہ صفر ہو گئی، محکمہ ٹریفک نے گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی ہیڈلائٹس کو آن رکھ کر آہستہ گاڑی چلائیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بھی ریاض کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویک اینڈ پر مختلف پکنک مقامات سے گریز کریں کیونکہ آئندہ چند روز تک خراب موسم جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
طوفان آج سہ پہر کو ریاض سے ٹکرایا ،ریاض میں دوپہر کے وقت ہوا کی رفتار تقریباً 29 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ طوفان غیر معمولی کہا جا سکتا ہے کیونکہ سال کے آغاز میں سردیوں کے اختتام پر ایسا طوفان آنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
ریت کے بڑے طوفان کے ساتھ ہی سعودی عرب میں گرمی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 16 ڈگری سیلسیس پر ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

